منگل 24 دسمبر 2024 - 19:17
نمائندہ ولی فقیہ مغربی آذربائجان کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ

حوزہ/ مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ ارومیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے اپنے وفد کے ہمراہ آج بروز منگل مطابق 24 دسمبر 2024ء کو حوزہ علمیہ کے ڈیجیٹل میڈیا سینٹر اور حوزہ حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ ارومیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے اپنے وفد کے ہمراہ آج بروز منگل مطابق 24 دسمبر 2024ء کو حوزہ علمیہ کے ڈیجیٹل میڈیا سینٹر اور حوزہ حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر اور دیگر اراکین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے ذریعے حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں اور منصوبوں سے آگاہی حاصل کی۔

بعد ازاں امام جمعہ ارومیہ نے حوزہ علمیہ کے میڈیا و سینٹر کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے حوزہ علمیہ کے میڈیا سینٹر کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے اس نشست میں میڈیا کے حوالے سے اپنے منصوبوں کی وضاحت کی اور کہا کہ ملک بھر میں حوزہ علمیہ کی میڈیا سرگرمیوں کی توسیع اس میڈیا سینٹر کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .